انتحابی اصلاحات مکمل ہونے تک الیکشن میں نہیں جائیں گے- آصف زرداری

Asif Zardari PPP 640x480
سابقہ صدر آصف علی زرداری پریس کانفرنس سے بات چیت کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابقہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دو ٹوک انداز اور واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک انتخابی اصلاحات مکمل نہیں ہوجاتی اس وقت تک الیکشن میں نہیں جائیں گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق سابقہ صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے موجودہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک انتحابی اصلاحات مکمل نہیں ہوجاتی اس وقت تک الیکشن میں نہیں جائیں گے.
آصف زرداری نے کرچی میں ایک پریس کانفرنس سے حظاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرنے والے نہیں لیکن الیکشن جلد کرواکر کیا ہوجائیگا. انھوں کہا کہ اس حوالے سے میں پہلے بھی کہتا رہا تھا کہ الیکشن کروائے جائیں لیکن میری نہیں سنی گئی.
پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین نے مزید کہا کہ اب الیکشن جلد کرواکر کیا ہوجائیگا. انھوں نے پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں مزید کہا نواز شریف سے الیکشن کے حوالے سے گزشتہ رات بات کی اور انہیں بھی سمجھایا ہے. انھوں نے کہا کہ اس وقت یہ ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے کہ جب تک انتخابی اصلاحات مکمل نہیں ہو جاتی ،ہم انتخابات میں نہیں جائیں گے.
خواجہ آصف کے الیکشن سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں دے گئے بیان سے متعلق کہا ان کا بیان اپنی جگہ لیکن اصلاحات کے بعد ہی عام انتخابات ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے مزید کہا کہ عام انتحابات سے پہلے انتخابی اور نیب اصلاحات کریں گے، اور ہماری کوشش ہوگی کہ ایسی اصلاحات لائی جائے جس میں نیب کا غلط استعمال نہ ہو. انھوں نے کہا کہ نیب میں غیر سیاسی آفیسر رکھیں گے. انھوں پریس کانفرنس سے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں کے مسائل کا کچھ پتا ہی نہیں ہے، اس لئے ان کے لئے ہم قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں دے سکتے ہیں۔
کہ خٰبر بھی پڑھیں: نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی عام انتحابات ہوسکتے ہیں- خواجہ آصف
سابقہ صدر آصف زرداری نے مزید کہا پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کہتا ہے کہ میں نہیں تو کوئی نہیں. عمران خان الیکشن جلد کروا کر کیا کرلے گا. انھوں نے کہا پی ٹی آئی کے سابقہ دور حکومت میں ملک اور بیوروکریسی کو تباہ کردیا گیا. انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نااہل اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج لوگ اس حال پر پہنچ گئے ہیں کہ 50ہزار تنخواہ والے نوکر لوگوں کو بھی کئی مسائل کا سامنا ہے. انھوں نے کہا کہ ان ہی مسائل کا حل ہم نے خود نکالنا ہے.
سابقہ صدر نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم ہمسایہ ملک سے تجارت کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. انھوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے بھی سعودی عرب کے ساتھ نہایت ہی اچھے تعلقات ہیں. انھوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری ساتھ بیٹھے ان کے ساتھ مشاورت کرنا چاہتا ہوں۔
پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے غیرملکی سازش کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے امریکی دھمکی سے متعلق مراسلہ نہیں پڑھا. انھوں نے مزید کہاا مریکی سفیر عام طور پر ایسی زبان استعمال نہیں کرتے. آصف زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مراسلہ خود بنایا ہے. اگر ایسی بات ہوتی تو امریکی صدر بائیڈن میرا دوست ہے، وہ مجھے خود فون پر سب کچھ بتا دیتا.
آصف علی زرداری نے کہا کہ میں‌ عمران خان کو بتا دیتا ہوں کہ آپ آکر سندھ سے الیکشن لڑے، میں دیکھتا ہوں کہ اسے کتنے ووٹ ملتے ہیں. انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت کی مدت پوری نہیں ہو رہی تھی، اور وہ سسک سسک کر جی رہی تھی، اس لئے ہم نے اسے اٹھا کر باہر پھینک دیا۔
پاکستان کے موجودہ صدر عارف علوی کے بارے میں طنز کرتے کہا کہ وہ ایک ڈینٹسٹ ہیں انہیں کیا پتہ کہ سیاست کیا ہوتی ہے، ہم انہیں آسانی سے ڈیل کرلیں گے. سابق صدر آصف علی ذرداری نے کہا کہ ہمیں ہار کا کوئی خوف نہیں کیونکہ ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے اور ہمیشہ سے جمہوریت میں ہار جیت ہو جاتی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں