عمران خان پر حملے کے زمہ دار رانا ثنااللہ، شہباز شریف اور میجر فیصل ہیں، اسد عمر کا بیان

Asad-Umar_updates
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل، اسد عمر۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کے زمہ دار شہباز شریف، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اور میجر فیصل ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی کی سینیر قیادت کی طرف سے ایک تازہ ترین بیان جاری کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی طرف سے اسد عمر نے بیان دیا ہے کہ وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر فائرنگ کے زمہ دار یہ تینوں افراد ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فائرنگ کے اس واقعے کو اپنے مزموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے، رانا ثنا اللہ
مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وزیرآباد میں لانگ مارچ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے پارٹی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان پر ہونے والے اس حملے کا ذمہ دار موجودہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ اور میجر جنرل فیصل کو قرار دیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں