پی ٹی آئی فائرنگ کے اس واقعے کو اپنے مزموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے، رانا ثنا اللہ

Rana Sanuallah and Maryam Aourangzeb Press conference Photo File 640x480
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کے دوران۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وزیرآباد فائرنگ کے واقعے کو اپنے ناکام لانگ مارچ کو چھپانے اور مزموم مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان پر حملے کے زمہ دار رانا ثنااللہ، شہباز شریف اور میجر فیصل ہیں، اسد عمر کا بیان
اس سلسلے میں تازہ ترین خبروں کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم ہر قسم کی تشدد اور اس کی ہر قسم کی شکل و صورت کی مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھیں لانگ مارچ پر فائرنگ کے اس واقعے پر دلی افسوس ہے تاہم تحریک انصاف اس واقعے کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان میرے اور وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے کی بجائے پنجاب حکومت سے استعفیٰ مانگیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں