وزیراعظم شہباز شریف دوبارہ کرونا کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے

PM Shahbaz Sharif 640x480
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف دوبارہ کرونا کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف دوبارہ کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور ان کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کے وفاقی وزیراطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انھوں نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات نے مزید لکھا ہے کہ وزیراعظم کی دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مجھے امید ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد صحتیاب ہوکر ملک وقوم کی خدمت کریں گے، آصف علی زرداری
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کروایا گیا، عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔‘
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس سے پہلے بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے تھے تاہم بعد میں وہ صحت ہوگئے تھے، جبکہ اس مرتبہ بھی انکو برطانیہ کے دورے کے دوران طبیعت ناسازی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں