پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا نوٹس، وفاقی حکومت کا 24 گھنٹےمیں رپورٹ طلب

General Qamar Javed Bajwa Photo File 640x480
پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرنے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کا ٹیکس ریکارڈ لیک ہونا ٹیکس قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی طارق محمود پاشا کو ذاتی حیثیت میں فوری طور پر تحقیقات کر کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے، اور اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر ڈیٹا چوری کرنے والے افراد کو ڈھونڈنے اور ان کی ذمہ داری کا تعین کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ تحقیقاتی رپورٹ میں جو بھی ذمہ داران ملوث پائے گئے ان کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثہ جات کے بارے میں مقامی ذرائع ابلاغ میں ذکر ہو رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں