ماسکو: روس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی آرمی نے یوکرین کی جانب سے روس کے دارالحکومت ماسکو پر کیے گئے ڈرون حملے ناکام بنا دیے گئے۔
روسی فوج اور روس کے وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے کئی ڈرون حملوں کو ناکام بنایا ہے، جبکہ روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ مار گرائے گئے 5 ڈرونز کا ملبہ گرنے سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اس حوالے سے روسی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی وزارتِ خارجہ و دفاع نے یوکرین کے حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ اس بارے میں روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے شہری تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش سرا سر دہشتگردی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: برطانوی فوج میں اختلافات، فوج کے سربراہ کا مستعفی ہونے کا اعلان
روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری دیکھ لے امریکا، برطانیہ اور فرانس ایسی دہشت گرد حکومت کو مالی مدد دے رہے ہیں۔