سائفر کے حوالے سے اعظم خان نے پی ٹی آئی چئیرمین کے خلاف اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

Imran Khan and Azam Khan Photo File 640x480
عمران خان کے خلاف سابق پرینسپل سیکریٹری نے بیان رکارڈ کرا دیا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے سابقہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے سائفر کے حوالے سے اپنا بیان پی ٹی آئی چئیرمین کے خلاف ریکارڈ کرا دیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے، اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے اپنا بیان 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا ہے۔



ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ اعظم خان نے اس حوالے سے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہنا ہے کہ سائفر کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا اور ایک سیاسی ڈرامہ رچایا گیا۔

اعظم خان کی جانب سے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا تاکہ لوگوں کے ذہنوں کو خراب کیا جاسکے اورمزید یہ کہ تحریکِ عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا گیا۔

سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہنا ہے کہ "چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ’سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا‘۔



سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مجھ سے سائفر 9 مارچ کو لے لیا اور بعد میں گم کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایلیکشن تک ہم آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کر رہے ہیں، عمران خان

اعظم خان کی عمران خان کے خلاف بیان میں بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کے ڈرامے کے ذریعے عوام (اور خاص طور پر نوجوانوں) کے ذہنوں میں ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا۔

مجسٹریٹ کو اپنے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں اعظم خان نے مزید کہا ہے کہ منع کرنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ مراسلہ ذاتی مفاد کے لیے لہرایا۔



سابق سیکریٹری اعظم خان نے اپنے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں مزید کہا ہے کہ سائفر کو جان بوجھ کر ملکی سلامتی کے اداروں اور امریکا کی ملی بھگت کا غلط رنگ دیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد ڈرامہ عمران خان نے صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے رچایا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں