نیویارک: امریکہ میں اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں نے غزہ کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق امریکہ میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے سربراہ مارٹن گریفتس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی بمباری اور زمینی فورسز کی جانب سے مسلسل گولہ باری نے غزہ کو موت اور مایوسی کی جگہ میں تبدیل کردیا ہے۔ غزہ ناقابل رہائش ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے نمائیندے مارٹن گریفتس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے وجود کو روزانہ خطرات کا سامنا ہے لیکن بد قسمتی سے دنیا صرف اور صرف دیکھ رہی ہے۔ انسانی برادری کو 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی مدد ناممکن لگ رہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ملک گیرکارروائی؛ 17 ہزار افراد گرفتار
اقوام متحدہ کے نمائیندے نے کہا کہ 90 روز کے جہنم اور انسانی اصولوں پرہونے والے حملے آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔ غزہ کے لوگوں اور آنے والی نسلوں کے لیے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔