سعودی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ملک گیرکارروائی؛ 17 ہزار افراد گرفتار

Saudi Arabia Jail Photo File 640x480
فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب کے حکام نے ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ملک گیر کاروائی کے دوران گزشتہ 7 روز کے اندر اندر مختلف علاقوں سے رہائشی، لیبر قوانین اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 16 ہزار 899 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔

مردان ٹائمز کو سعودی عرب سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ گرفتاریاں 14 سے 20 دسمبر کے دوران کی ہے. وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ اس عمل کے دوران بھر میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف یونٹس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیے گئے۔

سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ریزیڈنسی سسٹم، بارڈر سیکیورٹی رولز اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بالترتیب 11,033، 3,493 اور 2,373 کو حراست میں لیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایران کی مدد سے روس 6 ہزار ڈرون طیاروں کی بنانے میں مصروف ہے، امریکی اخبار کے انکاشافات
اس کے علاوہ مزید 769 غیر قانونی تارکین وطن کو غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کر کے مملکت میں داخل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ان افراد میں 39 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپیا اور 3 فیصد دیگر ممالک کے شہری تھے۔

اسی طرح سعودی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت مجموعی طور پر 52,369 افراد کو ضابطوں کی خلاف ورزی کے طریقہ کار کا سامنا ہے، جن میں سے 46,431 مرد اور 5,938 خواتین ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں