واشنگٹن: امریکہ کی مشہور اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس ایران کی مدد سے 6 ہزار ڈرون طیارے تیار کر رہا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے رپورٹ میں ایک خفیہ دستاویز کا حوالہ دیا گیا جس میں ڈرون ڈیولپمنٹ پلان کی تفصیلات تھیں۔
رپورٹ کے مطابق روسی انجینئرز اعلیٰ معیار کے ڈرون تیار کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پچھلے مہینے ہی روس نے ایران سے ڈرون خریدے تھے جنہیں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ روس میں 6 ہزار ڈرون طیاروں کی تیاری 2025 تک مکمل ہوجائے گی۔
اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگرروس اور ایران کا یہ بڑا منصوبہ کامیاب ہوجاتا ہے تو اس سے روس کو اپنے ہتھیاروں کے کم ہوتے ذخیرے بچانے میں مدد ملے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ روس کو یوکرین کے زیر تسلط علاقوں پر دوبارہ قبضے کا موقع ملے گا جبکہ ڈرون ہتھیاروں کی دوڑ میں ماسکو کی پوزیشن بہت آگے ہوجائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: امریکی کانگرس میں اسلام کو عظیم مذہب ماننے کی تاریخی قرارداد پیش.
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ روس کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو ڈرون تیاری کے منصوبے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ ڈرون طیارے صوبہ تاتارستان کی ایک فیکٹری میں بنائے جا رہے ہیں۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے کئی غیر ملکی انجینئر اور تکنیکی عملہ بھی اس پروگرام میں شامل ہے جن کے پاسپورٹ ضبط کرلیے گئے ہیں تاکہ وہ منصوبہ مکمل ہونے سے پہلے ملک سے باہر نہ جاسکیں۔