طالبان کی جانب سے افغان خواتین پر محرم کے بغیر سفر کرنے پابندی

Afghan women must wear burqa 640x480

کابل: جن خواتین نے ملک میں 72 کلومیٹر یا اس کے مساوی 45 میل کا سفر کرنا ہے وہ اپنے پاس محرم ضرور رکھے گا.
مردان ٹائمز کے مطابق افغانستان میں طالبان حکام کی نے پورے ملک میں میں خواتین کے محرم کے بغیراکیلے سفر کرنے پر پابندی عائد کی ہے. اب افغان عورتیں محرم کے بغیر اکیلے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی. اگر خواتین ملک میں 72 کلومیٹر یا اس کے مساوی 45 میل کا سفر کرنا ہے تو ان کے ساتھ کسی نہ کسی قریبی مرد رشتہ دار ضرور رکھے گے.
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی وزارت "اخلاقیات اور بُرائی کی روک تھام” نے ہدایات جاری کی ہے جس کے مطابق وہ افغان خواتین جو اکیلے سفر کرنے پر نکتی ہیں انھیں سفر کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی نہیں ملے گی.
یہ خبر بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کی جانب سے الیکشن کمیشن تحلیل کردی گئی
اس حوالے سے وزارت "اخلاقیات اور بُرائی کی روک تھام” کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جو عورتیں 72 کلومیٹر یا اس کے مساوی 45 میل سے زیادہ کا سفر کرنا چاہتی ہیں انھیں اب اپنے پاس کسی نہ کسی رشتہ دار کو ضرور رکھنا پڑے گا.
اس حوالے سے گاڑیوں کے مالکان کو بھی خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی بے حجاب خاتون کو اپنی گاڑیوں میں سوار کرنے کی ہرگز اجازت نہ دے. دوسری جانب افغانستان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ارکان افغان طالبان کی ان فیصلوں کی سخت مخالفت کر رہے ہیں. اس حوالے سے اُن کا موقف سامنے آیا ہے کہ طالبان کی جانب سے سے حجاب کی تشریح ابھی تک واضح نہیں ہوئی ہے.
اُنھوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ حجاب کی تشریح سر کے بالوں کو ڈالنے سے لے کر چہرے یا پورے جسم کو ڈھانپنے تک مختلف ہو سکتی ہے. انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ارکان کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ افغانستان میں زیادہ تر خواتین پہلے ہی سے اپنے سروں کو سکارف سے ڈھاپتی ہیں اس لئے ان ہدایات کی کوئی ضرورت نہیں تھی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں