افغانستان میں طالبان کی جانب سے الیکشن کمیشن تحلیل کردی گئی

Afghan Taliban Leaders Meeting

کابل: طالبان حکومت کی طرف سے نامزد کردہ نائب ترجمان بلال کریمی نے افغانستان کا خود مختار الیکشن کمیشن اور الیکٹورل کملینٹ کمیشن کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے.
مردان ٹائمز کو کابل سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے افغانستان کا خود مختار الیکشن کمیشن اور الیکٹورل کملینٹ کمیشن کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے. انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ دونوں ادارے غیر ضروری ہوگئے تھے اس لئے اس کو تحلیل کیا گیا ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: افغانستان معاشی بحران: غذائی قلت کے بچے روز مرتے جارہے ہیں
انھوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں ان اداروں کی ضرورت پیش تو حکومت ان کو دوبارہ بحال کردے گی. اس سے پہلے طالبان کی حکومت نے وزرات پارلیمانی امور کو بھی ختم کردی ہے.
یاد رہے کہ طالبان کی جانب سے پالیمانی امور کی وزارت اور افغانستان کا خود مختار الیکشن کمیشن اور الیکٹورل کملینٹ کمیشن کو تحلیل کرنے سے پہلے خواتین کے امور کی وزارت کو بھی ختم کرچکے ہیں.
واضح رہے کہ طالبان نے اگست 2021 میں افغانستان میں اقتدار سنبھالا تھا لیکن تاحال کسی بھی مُلک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے. جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی افغان طالبان کی طرف سے نشست دینے کی درخواست کو مسترد کرچکے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں