روس نے بلغاریہ کو سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی

President Vladimir Putin Photo Twitter 640x480
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن۔ فوٹو: ٹویٹر

ماسکو: روس کی طرف سے بلغاریہ کو 70 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کے اقدام پر اپنے شدید ردعمل میں بلغاریہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
مردان ٹائمز کو ماسکو سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق بلغاریہ کی جانب سے 70 روسی سفارتکاروں کی ملک بدری پر روس نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بلغاریہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
دوسری جانب روس کے اس ردعمل پر یورپین یونین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ روس کا اس قسم کا اقدام اسے دنیا میں مزید تنہا کردے گا۔ اس حوالے سے یورپین یونین کے ترجمان نے یورپی ممالک کی جانب سے بلغاریہ کو ہر ممکن اور ہر قسم کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اپنے دوست ملک کو ایک جارحیت پسند ملک کا نوالہ نہیں بننے دیں گے۔
اس موقع پر ترجمان یورپی یونین نے اس حوالے سے مزید کہا کہ بلغاریہ کی طرف سے جن 70 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے حکم دیا گیا تھا وہ دراصل میں ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کنونشن کے خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے فرانس نے بھی روسی سفارتکاروں کو جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کر دیا تھا. اور اب بلغاریہ نے بھی 70 روسی سفارتکاروں کو جاسوسی ہی کے الزام میں ملک چھوڑنے کے لئے کہا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں