نیویارک: حال ہی میں ایک امریکی ادارے نے اپنی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان، ایتھوپیا اور ملاوی ممالک جو کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے مصیبتوں کا شکار ہیں کے واجب الادا قرضے معاف کیے جائے۔
مردان ٹائمز کو نیویارک سے ملنے والی خبر کے مطابق ایک امریکی ادارے نے حال ہی میں اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ معاشی بدحالی کی شکار معیشتوں پر واجب الادا تقریباً 520 ارب ڈالر کے قرض کو معاف کیا جانا چاہیے۔
اسی ادارے کے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان، ایتھوپیا اور ملادی جیسے غریب ممالک پر حال ہی میں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے معاشی بدحالی اور مالیاتی بحران کا شدید دباؤ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت کے مشہور یوٹیوبر نے اسلام قبول کرلیا
امریکی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اگر دینا کوموسمیاتی اور ترقیاتی اہداف پورے کرنے ہیں تو ہمیں ان دیوالیہ کے خطرے سے دوچار ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا قرضے معاف کرنے پڑے گے جس سے ان کی مالیاتی صورتحال بہتر ہوگی اور موسمیاتی اور ترقیاتی اہداف پورے ہوسکیں گے۔
Menu