عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان کی ہرقوم کی مدد کو تیار ہیں: امریکہ

Ned Price during Briefing Photo File 640x480
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن ڈی سی: امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے حالیہ بریفنگ میں اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ پاکستان کا سٹریٹیجک شراکت دار ہے اور ہم پاکستان کو شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کے لیے تیار ہے۔
مردان ٹائمز کو واشنگٹن ڈی سی سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ایک حالیہ بریفننگ کے دوران کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان سٹریٹیجک شراکت دار ہے اس لئے امریکہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں پاکستان کی ہر قسم کی مدد کو تیار ہے۔
اپنے بریفنگ کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام ضلع بنوں میں جاری سکیورٹی کی صورتحال سے بالکل واقف ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم بنوں دفتر کے حملہ آوروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ قبضہ ختم کریں۔‘
یہ خبر بھی پڑھیں: بنوں میں دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں اور زیر حراست عسکریت پسندوں میں جھڑپ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ امریکہ دونوں ملکوں یعنی پاکستان اورانڈیا کے شراکت دار ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت دیکھنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘
اپنے بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر امریکہ تعاون فراہم کر سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں