پیرس: یورپ کی سب سے بڑی مسجد جو کہ فرانس میں تعمیر ہورہا ہے کی انتظامیہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں اس مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی دی گئی ہے.
مردان ٹائمز کو پیرس سے رپورٹس ملی ہے جس کہ مطابق فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد "آئپ سلطان مسجد” تعمیر ہورہی ہے جس کی انتظامیہ کو ناپاک دھمکی سے بھرا ایک خط اعلان جنگ کے نام سے موصول ہوا ہے.
اس ناپاک اور دھمکی آمیزگمنام خط میں اس مسجد کی تعمیر کرنے والی اسلامی تنظیم کی چیئر پرسن کو قتل جبکہ اس "آئپ سلطان مسجد” کو بمباری سے شہید کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اچھی طرح تیاری کرو، بدلہ شروع ہوتا ہے. ہم مساجد کے سخت خلاف ہیں اور ان مساجد کو بڑے حملوں سے نشانہ بنائیں گے.
یہ خبر بھی پڑھیں: فرانس میں کیتھولک چرچ کے پادریوں کی دو لاکھ دس ہزار بچوں سے جنسی زیادتی کا انکشاف
اس مسجد کو تعمیر کرنے والی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ اس خط میں کہ بھی کہا گیا ہے کہ فرانس میں اسلام کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے. اور فرانس میں رہائش پزیر مسلمانوں کو اسلام یا فرانس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پڑے گا. خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ ان میں اکثر لوگ اسلام کا انتخاب کرےگی. تو پھر کیوں آپ لوگ فرانس میں رہ رہے ہیں؟
فرانس میں یہ زیر تعمیر مسجد اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی. اس میں میوزیم، لائبریری اور ریسٹورینٹ بھی ہوں گے.
Menu