اسلام آباد: پورے ملک کے 42 کنٹونٹمنٹ بورڈز کے انتحابات کے لئے پولنگ جاری ہے.
مردان ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق پورے ملک میں 42 کنٹونٹمنٹ بورڈز کے انتحابات کے لئے پولنگ جاری ہے. پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور یہ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی.
یاد رہے کہ ان 42 کنٹونٹمنٹ بورڈزمیں کل 219 وارڈز ہیں، جس پر 7 نشستوں پر امیدوار بغیر کسی مقابلہ کے پہلے سے ہی منتخب ہو گئے ہیں. جبکہ کامرہ میں موجود 5 میں سے 4 وارڈز میں حلقہ بندی کے تنازع کی وجہ سے الیکشن نہیں ہو رہے. اسی طرح پنوں عاقل اور راولپنڈی کے ایک ایک وارڈ میں بھی امیدواروں کے مرنے کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہو گئے ہیں. اور اب صرف 206 سیٹوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 1559 امیدوار میدان میں ہیں. جس میں پی ٹی آئی کے سب سے زیادہ امیدوار میدان میں مقابلہ کررہے ہیں. ان کی مجموعی تعداد 180 ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 143، جماعت اسلامی کے 104 اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 86 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں.
اسی طرح اللہ اکبر تحریک کے 74، ایم کیو ایم کے 42، پی ایس پی کے 35، (ق) لیگ کے 34 اور جے یو آئی کے 25 امیدوار موجودہ انتحابات میں حصہ لے رہے ہیں. جبکہ ان پارٹی سیٹوں کے علاوہ 659 آزاد امیدوار بھی کنٹونٹمنٹ بورڈز کی الیکشن میں قسمت آزمائی کررہے ہیں.
حکومت نے الیکشن کو پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں. ہر پولنگ سٹیشن کے حدود کے باہر رینجرز اور ایف سی کے اہلکارو کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں. جبکہ حساس پولنگ سٹیشنوں پر خفیہ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں.
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سرکاری قرضوں کے حجم میں 149 ارب روپے کا اضافہ، مجموعی حجم 399 کھرب تک جا پہنچا
Menu