بجلی کی قیمتوں میں مزید 1 روپے اور 95 پیسے اضافے کا امکان

electricity-pillars-640x480

اسلام آباد: نیپرا میں بجلی ایک مہینے کے لئے بجلی کی قیمتیں 2 روپے اور 7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے پر سماعت کی گئی.
مردان ٹائمز کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے بجلی استعمال کنندگان پر مہنگائی کا ایک اور خطرناک بم گرنے والا ہے. تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی کی قیمتیں ایک ماہ کے لئے 2 روپے اور 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کی گئی.
نیپرا نے یہ سماعت سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر کی ہے. اسی طرح نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جس کے بعد بجلی کو مزید مہنگی کرنے سے متعلق یہ فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا.
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سرکاری قرضوں کے حجم میں 149 ارب روپے کا اضافہ، مجموعی حجم 399کھرب تک جا پہنچا
مردان ٹائمز کو اس کاروائی کی مزید تفصیلات موصول ہوئی ہے جس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ایک درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی تھی. اس درخواست میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی ترین پیداوار بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے ہے. سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے اور 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی. اسی طرح فرنس آئل سے 18 روپے اور 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی.
اس کے بعد سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست کی کہ بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لئے 2 روپے اور 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے. لیکن نیپرا کی جانب سے امکان یہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے اور 95 پیسے اضافہ کیا جائے. نیپرا کی طرف سے منظوری آنے کی صورت میں بجلی صارفین مزید 25 ارب روپے کا بوجھ برداشت کے لئے تیار رہنا ہوگا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں