سراج الحق کا وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں ویڈیولنک کے زریعے پیشی پر کڑی تنقید

Siraj ul haq 640x480

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ کیا عام پاکستانی بھی وزیراعظم کی طرح ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں پیش ہوسکتا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایوان اقبال لاہور میں الخدمت یوتھ گیدرنگ کی ایک تقریب میں شرکت کی اور اس مجمعے سے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں پیشی پر سخت تنقید کی.
انھوں کے کہا کہ جس شاہی چابی سے مسلمانوں نے دنیا کو فتح کیا تھا وہ آج بھی ہمارے پاس قرآن کی صورت میں موجود ہے. انھوں نے مزید بتایا کہ آج دنیا کو ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو ان لوگوں کو روٹی، کپڑا اور مکان دے سکے.
یہ خبر بھی پرھیں: خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں دنیا کا نظام عالمی سامراجی قوتوں کے شکنجے میں یرغمال ہوچکاہے. تاہم ہمارے پاس اس کا ایک متبادل نظام موجود ہے. انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس سود سے پاک بینکاری کا بہترین نظام موجود ہے، قرآن پاک کی روشنی میں ہمارے پاس قانونی، معاشی اور سیاسی نظام بھی موجود ہے.
انھوں نے اپنے خطاب میں وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں امیروں کے لئے الگ اور غریبوں کے لئے الک انصاف کا نظام ہے. انھوں نے مجمعے میں موجود لوگوں سے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم کی طرح ایک عام پاکیستانی کو بھی یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ گھر میں بیٹھ کر عدالت میں اپنا موقف پیش کرے؟
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہونا چاہئے. جس میں‌سب کو انصاف، تعلیم اور علاج کی سہولت حاصل ہو.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں