فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اورپاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں جلسہ عام سے اپنے خطاب کہا ہے کہ آصف زرادری اور نواز شریف نومبر میں اپنا من پسند آرمی چیف لے کر آنا چاہتے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے فیصل آباد میں جلسہ عام سے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف نومبر کے مہینے میں اپنا من پسند آرمی چیف لے کر آنا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی چئیرمین نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ یہ دونوں اپنا آرمی چیف لے کر آنا چاہتے ہیں کیونکہ انھوں نے پیسے چوری کیے ہوئے ہیں۔ فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے کیوں ڈرتے ہیں انتخابات سے، ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کی وجہ سے ڈرتے ہیں، انھیں پتا ہے کہ جب الیکشن ہوا تو ان کا نام و نشان مٹ جائے گا۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پاکستان کی مسلح افواج اور اس کی قیادت پر براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
فیصل آباد جلسے میں عمران خان نے مزید کہا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ نومبر میں نیا آرمی چیف آنے والا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے مزید کہا کہ ‘یہ دونوں زرداری اور نواز شریف دونوں کی یہ خواہش ہے کہ کوئی ایسا آرمی چیف لے کر آئیں جو ان کا فیورٹ ہو۔ اپنا آرمی چیف لے کر آنا چاہتے ہیں کیونکہ پیسہ انھوں نے چوری کیا ہوا ہے’۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے بارے میں کہا کہ یہ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ یہاں کوئی تگڑا آرمی چیف آ گیا، ایک محب وطن آرمی چیف آ گیا تو ان سے پوچھے گا تو اس ڈر سے یہ دونوں ادھر بیٹھے ہوئے ہیں کہ یہ دونوں مل کر اپنا آرمی چیف مقرر کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دروان حکمران اتحاد کے بارے میں مزید کہا ہے کہ ’کسی صورت اس ملک کی تقدیر ان (نواز شریف اور آصف زرداری) کے ہاتھ میں نہیں ہونی چائیے۔ اس ملک کا آرمی چیف میرٹ پر ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی چئیرمین نے جلسے سے خطاب میں آرمی چیف کی تقرری پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’جو سب سے میرٹ پر ہے اس کو آرمی چیف بننا چائیے۔ کسی کا پسندیدہ آرمی چیف نہیں ہونا چائیے، کسی کا فیورٹ نہیں ہونا چاہیے۔‘
Menu