پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پاکستان کی مسلح افواج اور اس کی قیادت پر براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

PM Shahbaz Sharif Photo file 640x480
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان مسلح افواج اور اس کی قیادت پر براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی پاک آرمی کی آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے دئے گئے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مسلح افواج اور اس کی قیادت پر براہ راست کیچڑ اچھال کر ان پر زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آصف زرداری اور نواز شریف نومبر کے مہینے میں اپنا من پسند آرمی چیف لے کر آنا چاہتے ہیں، عمران خان
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حوالے سے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انھوں نے لکھا کہ ’اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کے بیانات ہر روز نئی پستی کو چھو رہے ہیں۔ ان کا شریر ایجنڈا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں