سوات میں طالبان نے ٹیلی نار کمپنی کے 7 ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا

Taliban Kidnapped Telenor Employees for Money Photo Facebook 640x480
سوات کے علاقے کبل میں طالبان نے ٹیلی نار کمپنی کے 7 ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا ہے۔ فوٹو: فیس بُک

مینگورہ: تحریک طالبان پاکستان نے سوات میں ایک مرتبہ پھر اپنی تحریبی کاروائیاں تیز کرتے ہوئے ٹیلی نار کمپنی کے 7 ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا ہے۔
مردان ٹائمز کو سوات سے ملنے والی خبروں کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام سوات میں ایک بار پھر تحریک طالبان نے اپنی تحریبی کاروائیاں تیز کردی ہے۔
آج طالبان کی جانب سے سوات سے ٹیلی نار کمپنی کے 7 ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب سوات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما کے بیٹے نے آج پولیس تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد کو تحریک طالبان کی طرف سے کزشتہ کئی دنوں سے وٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات اور کال موصول ہورہے ہیں کہ ہمارے ساتھ معاشی امداد کردو ورنہ نتائج کے لئے تیار رہو۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سوات میں بم دھماکہ، امن کمیٹی کے رکن سمیت پانچ افراد شہید
سوات میں مختلف زرائع سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق طالبان نے آج ٹیلی نار کمپنی کے جو 7 ملازمین اغوا کرلئے ہیں ان کے بدلے کمپنی سے 7 کروڑ روپے تاوان طلب کی ہے۔
سوات کے رہائیشیوں کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے یہاں پر ہزاروں افراد کی قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے اس لئے جلد از جلد اس کا تدارک کیا جائے ورنہ حالات ایک بار پھر 2007 سے 2010 تک جاسکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں