سوات میں بم دھماکہ، امن کمیٹی کے رکن سمیت پانچ افراد شہید

Bomb Explosion 640x480
بیم دھماکے کے بعد والی مناظر۔ فوٹو: فائل

مینگورہ: سوات میں ایک بار پھر حالات خراب، کبل کے نزدیکی علاقے بانڈئی میں بم دھماکے کے باعث ایک رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں ایک مرتبہ پھر حالات خراب ہوگئے ہیں اور آج سوات سے ملحقہ علاقے کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک رُکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سوات میں طالبان نے ٹیلی نار کمپنی کے ساتھ ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا
اُدھر سوات کے ڈی پی او زاہد مروت کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں شہید افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں نزدیکی اسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں