بنوں میں فائرنگ کے واقعے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق

KPK Police standing ready with Mobiles Photo Daily Times 640x480
بنوں خیبر پختونخوا کے پولیس جوان پولیس گاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فوٹو: ڈیلی ٹایمز

بنوں: بنوں کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق ہو گئے۔

مردان ٹائمز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ضلعی رہنما شیر علی باغی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مردان، گھر کے اندرخون کی خولی، اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کے لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں