راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے پریس کانفرنس میں مجھے گھیسٹ کرمعاملے کو دوبارہ زندہ کررہے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے ایک تازہ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پر آر کے پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کراس پرانے معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر کہا کہ ‘ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے’۔
سابقہ حکومت کے خلاف بیرونی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے، ترجمان پاک فوج
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے مزید کہا کہ حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔ کل رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ڈاکو راج نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے پاکستان کے غریب کو دو ہفتوں میں یہ تیسرا بڑا ٹیکہ لگایا ہے۔
نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا۔ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 16, 2022
شخ رشید نے کہا کہ حکومت اپنے مخالف سیاسدانوں پر جھوٹے کیسز بنا رہی ہے جبکہ اپنے کیسز ختم کئے جارہے ہیں. شیخ رشید نے مزید کہا کہ اس وقت قوم کی ساری نظریں سپریم کورٹ کی طرف دیکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔