سابقہ حکومت کے خلاف بیرونی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے، ترجمان پاک فوج

major general babar iftikhar press conference Photo By Dawn News 640x480
ترجمان پاک فوج، میجر جنرل بابرافتحار۔ فوٹو: ڈان نیوز

راوپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے اپنے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، انھوں نے مزید کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جھوٹ کا سہارا لے کر حقائق کو مسخ کرے.
پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتحار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، بلکہ یہ سب جھوٹ ہے. انھوں نے کہا کہ کسی کویہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ جھوٹ کا سہارا لے کر حقائق کو مسخ کرے.
اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی طرف سے قومی سلامتی کے اجلاس (ایف ایف سی مٹینگ) میں بھی اس بات کو نہایت واضح الفاظ میں بیان کیا گیا تھا کہ حکومت کے خلاف بیرونی ملک سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے. انھوں نے ایک بار کہا کہ جھوٹ کا سہارا لے کرحقائق کومسخ کرنے کا حق کسی کونہیں ہے۔
سابق صدر پاکستان اور آرمی چیف پرویز مشررف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’فوج کا خیال ہے پرویز مشرف کو واپس آنا چاہیے‘. انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت بہت خراب ہے. اس لئے فوج کا خیال ہے کہ انہیں پاکستان واپس آنا چاہیے تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے آخری فیصلہ ان کا خاندان ہی کو کرنا ہے.
ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان فوج کی قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے. انھوں نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان فوج کی افسران کو پروپیگنڈے اور من گھڑت بیانات کے زریعے نشانہ بنایا جارہے ہے. انھوں نے کہا کہ کرونا وبا کی مد میں ہمیں جو پیسہ ملا تھا اس میں سے ہم نے 6 ارب روپے کی خطیر رقم حکومت کو واپس کردی ہے. انھوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات کے پیش نظر پاک فوج نے تربیتی مشقوں کے لئے نقل وحرکت محدود کردی گئی ہے، جبکہ فوج کےتعلیمی نظام سے70ہزارطلبہ زیرتعلیم ہے.
دفاعی بجٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی بجٹ کے حوالے سے بہت شور شرابا ہوتا ہے. اس بارے میں انھوں نے مزید کہا کہ اس سال کم دفاعی بجٹ کے باوجود پاک فوج نے اس میں سے مزید 100 ارب روپے کا بجٹ کم کیا ہے، لیکن دوسری جانب بھارت کے ہر سال بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے. انھوں نے اس حوالے سے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال پاکستان میں جب بھی بجٹ پیش ہوتا ہے تو دفاعی بجٹ کے لیے مختص رقم پر بہت شورہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں