فواد چوہدری پختون قوم سے متعلق دیے گئے نازیبا تبصرے پر معافی مانگے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی

Hesham Inamullah Photo File 640x480
رُکن صوبائی اسمبلی ہشام انعام اللہ کی فواد چوہدری کی پحتون قوم سے متعلق نسل پرستانہ بیان کی شدید مذمت اور معافی کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما فواد چوہدری کی طرف سے گزشتہ دن ایک نجی ٹی وی چینل پر پٹھانوں سے متعلق دیے گئے نازیبا اور نسل پرستانہ بیان پر پی ٹی آئی کے اپنے ہی رکنِ اسمبلی ڈاکٹرہشام انعام اللّٰہ نے شدید ردِ عمل دیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اسینئیر رہنما فواد چوہدری کی طرف سے ایک نجی ٹی وی چینل پر پختون قوم سے متعلق ایک نازیبا اور نسل پرستانہ بیان پر جہاں پوری قوم کی طرف سے معافی مانگنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وہی پی ٹی آئی کے رُکن اسمبلی نے بھی ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے رُکن اسمبلی ڈاکٹرہشام انعام اللّٰہ نے پی ٹی آئی کے بےباک رہنما فواد چوہدری کے نسل پرستانہ بیان پراپنا شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے پوری پٹھان سے متعلق مذاقاً جو کہا میں اسے پوری پٹھان قوم کی توہین سمجھتا ہوں، فواد چوہدری کو پوری پٹھان قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی پختونوں سے متعلق نسل پرستانہ بیان، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
رُکن قومی اسمبلی ہشام انعام اللّٰہ نے فواد چوہدری کی طرف سے پختون قوم سے متعلق دی ہوئی نسل پرستانہ بیان کے بارے میں کہا ہے کہ یہ پٹھانوں سے متعلق ایسی غلیظ سوچ رکھتے ہوئے کیسے پی ٹی آئی تحریک کا حصہ بنے؟ انھوں نے مزید کہا کہ جبکہ پی ٹی آئی کا بانی عمران خان بھی قومیت کے لحاظ سے پٹھان ہی ہے۔
پی ٹی آئی کے رُکن اسمبلی ہشام انعام اللہ نے اس بیان پراپنی شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دیکھا جائے تو اس تحریک میں حصہ لینے اور اس کو کامیاب بنانے والے بھی پٹھان ہیں۔ پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کو پٹھان، پنجابی، سندھی اور بلوچ سب نے مل کرآزاد کیا اور اس کو بنایا، اس لئے کسی ایک قوم کو دوسرے پرکوئی برتری حاصل نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہشام انعام اللّٰہ نے اپنے ہی رہنما فواد چوہدری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو ایسی سوچ سے حقیقی آزادی حاصل کرنی چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں