حکومت کو مسئلہ نوٹوں کی کمی کا نہیں بلکہ ووٹوں کی کمی کا ہے، اسد عمر

Asad Umar PTI leader Photo File 640x480
اسد عمر پی ٹی آئی رہنما میڈیا نمائیندوں سے بات کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے الیکشن سے متعلق کہا کہ حکومت کو مسئلہ نوٹوں کی کمی کا نہیں بلکہ ووٹوں کی کمی کا ہے، اور اسی لئے حکومت راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سئینیر رہنما اسد عمر نے وفاقی حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن کو الیکشن کے لیے 21 ارب کی عدم فراہمی پر سخت تنقید کی ہے اور اس معاملے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے ’حکومت کہتی ہے کہ الیکشن کروانے کے لئے 21 ارب نہیں ہیں جبکہ اس مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 515 ارب کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔‘


یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت اگر اسیمبلی توڑ کر فوراً الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں گے، عمران خان
انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’یہ رقم بجٹ میں نہیں تھی اوراس میں سے 349 ارب مد میں تبدیلی کر کے اور 166 ارب کے اضافی گرانٹ شامل ہیں۔‘ پی ٹی آئی رہنما نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’مسئلہ نوٹوں کی کمی نہیں ووٹوں کی کمی ہے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں