اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین کے وکیل نعیم پنجھوتا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے کسی بھی ڈیل کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق عمران خان کے وکیل نعیم پنجھوتا نے اپنے ایک بیان میں یہ بات کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے ڈیل کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
انھوں نے اٹک جیل میں سنیچر کے دن سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد یہ بات کہی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ’عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ میں نے کسی سے ڈیل نہیں کی۔‘
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سزا معطلی کی درخواست منظورکرلی گئی
پی ٹی آئی چئیرمین کے وکیل نے مزید کہا کہ ’انھوں نے واضح طور پر کہا کہ میرا جینا مرنا اس ملک کے ساتھ ہے اور میں اس ملک میں رہوں گا۔‘
نعیم پنجھوتا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے حوالے سے ایسا کچھ نہیں کہا کہ ان کو تکلیف میں رکھا گیا ہے، یا ان کی کلاس تبدیل کریں یا ان کو کھانے کا کوئی مسئلہ ہے۔
مزید خبروں کے مطابق وکیل نعیم پنجھوتا نے کہا ہے کہ’ان کا واضح پیغام تھا کہ جب تک ملک کے اندر سیاسی استحکام نہیں آئے گا تو ملک میں معاشی استحکام نہیں آ سکتا اور الیکشن آئین کے مطابق 90 دن میں ہونے چاہیں۔