پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سزا معطلی کی درخواست منظورکرلی گئی

PTI Chairman Imran Khan Photo Jang News
چئیرمین پی ٹی آئی کیس کی سماعت کے لئے آرہے ہے۔ فوٹو: جنگ نیوز

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرلی۔

مردان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے سے قبل اہم پیش رفت ہوئی تھی۔ اور اسلام ہائی کورٹ نے کزشتہ روز ہی توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

مزید خبروں کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی سزا کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی تھی۔

مزید یہ کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔

سابق وزیراعظم نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی مدد سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چئیرمین پی ٹی آئی کے صحت کو سنگین خطرات لاحق ہے، ان کا وزن بھی کم ہوگیا ہے، بشریٰ بی بی

دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اس کیس میں 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

جیسے ہی پی ٹی آئی چئیرمین کو سزا سنائی گئی تو اسی دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں