مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے NA 130 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کردیے

Nawaz Sharif former PM of Pakistan Photo Reuters 640x480
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف۔ فوٹو: رائیٹرز

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے حلقہ این اے 130 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حلقہ این اے 130 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔ قائد مسلم لیگ کے لئے کاغذات نامزدگی مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے جمع کروائے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نوازشریف نے بھی کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سابق ایم پی اے صہیب برتھ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔



یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے ڈیل کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، وکیل چیئرمین تحریک انصاف
اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما صہیب برتھ نے کہا کہ کارکنوں کی خواہش پر مریم نواز پی پی 80 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے، ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے امیدواران سمیت آزاد امیدوار بھی اپنے کاغذات جمع کروا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں