مردان میں عام انتحابات کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی سرگرم، کئی خاندان شامل

ANP Jalsa in Mardan Baghdada
ANP Jalsa in Mardan Baghdada Photo Facebook 640x480

مردان: عام انتحابات کے سلسلے میں صوبہ خیبرپختونخوا میں اور خاص طور پر ضلع مردان میں عوامی نیشنل پارٹی دوسری سیاسی پارٹیوں کے مقابلے میں نہایت ہی سرگرم ہوگئی ہے، اور کئی بڑے خاندانوں کو شامل کرلیا ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا اور حاص طور ضلع مردان، صوابی، چارسدہ، پشاور، سوات میں عوامی نیشنل پارٹی دوسری سیاسی پارٹیوں کے مقابلے میں زیادہ سرگرم ہوگئی ہے۔

مردان ٹائمز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع مردان کے علاقے بغدادہ میں انتخابی جلسہ منعقد ہوا۔ اس جلسے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر، نامزد امیدوار این اے 22، پی کے 58 مردان امیرحیدرخان ہوتی نے شرکت کی اور عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے NA 130 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کردیے

جلسے سے اے این پی کے ضلعی صدر عمران ماندوری، جنرل سیکرٹری و نامزد امیدوار پی کے 59 ہارون خان سمیت کثیر تعداد میں ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی اور آئیندہ عام انتحابات کے سلسلے میں بات ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں