پشاور میں نون لیگ میں اختلافات سامنے آگئے، سردار مہتاب گروپ کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

PMLN Sardar Mehtab Abbassi Interview
مسلم لیگ ن کے سردار مہتاب عباسی۔ فوٹو: فائل

پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آگئے، سردار مہتاب گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مردان ٹائمز کو پشاور سے ملنے والی تازہ ترین خبروں‌کے مطابق آئیندہ عام انتخابات کے سلسلے میں ساسی جماعتوں‌میں اختلافات کھل کر سامنے اگئے ہیں۔

اس سلسلے میں‌ پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح اختلافات کا شکار ہوگئی ہے خیبر پختونخوا میں اور اس کے سردار مہتاب گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی نے پختون قوم کے لئے بڑی قربانیاں دی ہے اور دیتی رہے گی، سردار حسین بابک

اس بارے میں ترجمان سردار مہتاب گروپ ڈاکٹر جہانگیر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 17 پر ن لیگ نے مہابت خان کو ٹکٹ دے کر ورکرز کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی خان جدون کی حمایت کریں گے، انتخابات میں این اے 17 پر ن لیگ کے مخالف فریق کا ساتھ دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں