بونیر: عوامی نیشنل پارٹی کے سینیر رہنما سردار حسین بابک نے بونیر میں الیکشن مہم کے سلسلے میں تقریر کے دوران کہا ہے عوامی نیشنل پارٹی نے پختون قوم کے لئے بڑی قربانیاں دی ہے اور دیتی رہے گی۔
مردان ٹائمز کو ضلع بونیر سے ملنےوالی تازہ ترین خبروں کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سینیر رہنما سردار حسین بابک نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پختون قوم کے لئے بڑی قربانیاں دی ہے اور دیتی رہے گی۔
انھوں نے اس موقع پر کہا کہ پچھلے دور حکومت میں ابھی عوامی نیشنل پارٹی نے بڑے بڑے پروجیکٹس شروع کیے اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
یہ خبربھی پڑھیں: مردان میں عام انتحابات کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی سرگرم، کئی خاندان شامل
انھوں نے کہا اے این پی نے ہزاروں رہنماؤں اور کارکنوں کی قربانی دی تاکہ پختون قوم کو ان کا اصل حق دیا جائے۔ اس موقع پر سینکڑوں لوگوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔