آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پن اپنے عہدے سے مستعفی

Tim Paine Australia

کین بیرا: آسٹریلون کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پن نے نامناسب ٹیکسٹ میسیجز کے حوالے سے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہے.
مردان ٹائمز کو آسٹریلیا سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ آسٹریلیا کے کرکٹ کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہے. ان کے خلاف حال ہی میں کرکٹ آسٹریلیا نے ان الزامات کے حوالے سے تفتیش کی ہے کہ انہوں نے 2017 میں اپنے ایک ساتھی کو نامناسب ٹیکسٹ پیغامات بھیجے تھے.
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے استعفے کی وجوہات کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگر چہ مجھے ان الزامات سے بری کر دیا گیا تھا لیکن اس عمل پر آج بھی میں شرمندہ ہوں.
مردان ٹائمز کو کو اطلاعات ملی ہیں کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ اس حوالے سے جو تفتیش کی ہے اس نے اب تک اس واقعے کو چھپا کے رکھا ہے لیکن مستقبل قریب میں ان کے منظر عام پر آنے کے امکانات کے وجہ سے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی کپتان نے کپتانی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے.
واضح رہے کہ آسٹریلیا آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پین کی جانب سے یہ استعفیٰ اس وقت دیا گیا ہے جب انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے آغاز میں میں کچھ ہی ہفتے باقی ہیں. کرکٹ آسٹریلیا نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ ٹم پن کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے اور ایشز سیریز سے قبل نئے کپتان کا اعلان بھی کر دیا جائے گا.
یہ خبر بھی پڑھیں: ٹی ٹونٹی 2010 سیمی فائنل، سعید اجمل بقابلہ مائکل ہسی
ٹم پن نے استعفیٰ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتانی سے استعفیٰ دینا میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن یہ میرے خاندان اور میرے لئے ایک درست فیصلہ ثابت ہوگا. اُنھوں نے اسی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ‘ہمارا خیال تھا کہ اب یہ ماضی کا حصہ بن چکا ہے اور اب میں صرف کرکٹ ٹیم پر فوکس کر سکوں گا لیکن حال ہی میں مجھے معلوم ہوا کہ میری نجی ٹیکسٹ گفتگو کو عام کیا جانے والا ہے۔‘
مردان ٹائمز کو اس پریس کانفرنس کے حوالے سے جو اطلاعات موصول ہوئی ان کے مطابق ٹم پن نے یہ بھی کہا کہ ‘ان کے خیال میں 2017 میں ہونے والا یہ واقعہ اس معیار اور توقعات پر پورا نہیں اترتا کو آسٹریلوی ٹیم کے کپتان سے رکھی جاتی ہیں۔‘میں اپنی اہلیہ، اپنے خاندان اور دوسری پارٹی کو تکلیف پہنچانے پر نہایت شرمندہ ہوں اور اس سے کرکٹ کو پہنچنے والے نقصان پر بھی۔ میرے نزدیک میرا مستعفی ہونا درست فیصلہ ہو گا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ ایشیز سیریز سے پہلے آسٹریلیا کی ٹیم متاثر ہو۔‘
واضح رہے کہ ٹم پن آستریلیا کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض 2018 سے سرانجام دے رہے ہیں. کرکٹ آسٹریلیا نے اس حوالے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ٹم پین کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام اگر چہ ثابت نہیں‌ہو سکا لیکن اس طرز کی زبان اور رویے کو بالکل بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں