شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کی وجہ نہیں بننا چاہتا، نجم سیٹھی

Najam Sethi PCB Chairman Photo File 640x480
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا وجہ نہیں بننا چاہتا اور چیئرمینشپ کے عہدے سے دستبردار ہوتا ہوں۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان کسی قسم کے تنازع کی وجہ نہیں بننا چاہتے۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پی سی بی چیئرمین کے عہدے کے امیدوار نہیں ہیں۔




سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک مختصر بیان میں پی سی بی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ’ایسا عدم استحکام اور غیر یقینی پی سی بی کے لیے اچھی نہیں ہے۔‘
یہ خبربھی پڑھیں: وزیراعظم کی جانب سے نجم سیٹھی کو پی سی بی چیئرمین بنانے کی منظوری

آخر میں انھوں نے مزید لکھا کہ ’تمام سٹیک ہولڈرز کو گڈ لک‘ لیکن ’موجودہ حالات میں چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔‘



Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں