گروپس سے تنگ صارفین کے لئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

whatsapp-on-smartphone-32_640

سان فرنسسکو: پیغام رسانی کی مشہور موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایسے افراد جو گروپس سے تنگ ہیں کے لئے ایک زبردست فیچر لانے کے لئے کام شروع کردیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق دُنیا بھر میں پیغام رسانی کے کئے سب سے مشہور موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک نئے فیچر متعارف کرنے پر کام شروع کردیا ہے.
واضح رہے کہ واٹس ایپ دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے دو ارب سے زائد کے صارفین موجود ہیں. واٹس ایپ اپنے دو ارب کے کثیر تعداد والے صارفین کے لئے سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا سبقت برقرار رکھنے کے لئے کمپنی کی طرف سے آئے روز نئے نئے فیچرز متعارف کراتے رہتے ہیں.
یہ خبر بھی پڑھیں: فیس بک بچوں اور جمہوریت کے لئے نقصان دہ جبکہ معاشروں میں تفرقہ بازیوں کا باعث بن رہاہے
ٹیکنالوجی سے متعلق ایک رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے گروپس کو ایک جگہ کرنے کے حوالے سے ‘کمیونیٹیز’ کے نام سے ایک نیا فیچر لانے پر کام شروع کردیا ہے. اس نئے فیچر کے متعارف ہونے کے بعد واٹس ایپ کے صارفین اس قابل ہوسکے گے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دس واٹس ایپ گروپس کو ایک فولڈر کی طرح ایک جگہ اکھٹا کرسکیں گے.
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے کہ فیچر فی الحال آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر بیٹا ورژن پر آزمائشی طور پر متعاوف کرایا ہے جسکو واٹس ایپ کے صارفین نے کافی سراہا ہے اور اس کو نہایت ہی زیادہ پزیرائی ملی ہے.
اگر ہم آسان الفاظ میں اس فیچر کی بات کریں تو اس کو ہم ایک ذیلی گروپ یا سب گروپ بھی کہہ سکتے ہے. اس ذیلی یا سب گروپ کے ذریعے ہم یعنی صارفین اور ممبران چیزوں کو کنٹرول کرسکیں گے.
ٹیکنالوجی کے میدان میں زیادہ امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس نئے فیچر کو جلد از جلد اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بھی بیٹا ورژن میں پیش کیا جائے گا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں