طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ پہلی بار دُنیا کے سامنے منظرعام پر آگئے

مُلا ہیبت اللہ اخونزادا طالبان رہنما

کابل: افغانستان میں طالبان کی امارت پر قبضہ کے بعد امیر طالبان مُلا ہیبت اللہ اخونزادہ نے پہلی بار ایک مدرسہ میں ایک اجتماع میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا.
مردان ٹائمز کو کابل سے حاصل ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان کے امیر مُلا ہیبت اللہ پہلی بار دُنیا کے نظروں کے سامنے آگئے ہیں اور اُنھوں نے افغانستان کے ایک بڑے مدرسے "مدرسہ دارلعلوم حکیمیہ” میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب بھی کیا.
امیر طالبان نے اس اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران افغان جنگ میں‌ شہیداء کو عظیم خراج تحسین بھی پیش کیا. بعض زرایع نے اطلاع دی ہے کہ امیر المومنین مُلا ہیبت اللہ اخونزادہ کی آنے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے. مزید اطلاعات کے مطابق اس دوران کسی کو بھی ویڈیو یا تصویر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی.
امیر طالبان مُلا ہیبت اللہ کے خطاب کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے جو کہ طالبان کی خامی کے طور پر جانا جاتا ہے نے ایک آڈیو جاری کی ہے جس کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ آڈیو طالبان کے امیر مُلا ہیبت اللہ کی مدرسے سے خطاب کی ہی ہے.
کابل سے حاصل ہونے والی مزید اطلاعات کے مطابق امیر طالبان مُلا ہیبت اللہ نے اپنے خطاب میں امغانستان میں شہید ہونے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اللہ سے اُن کی مدد و نصرت کی دُعا بھی منگی گئی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں