اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کے حوالے سے یواین ایچ سی آر کے تجاویز کا پابند نہیں ہے۔
پاکستان کے دفترخارجہ کے نمائیندے نے افغان مہاجرین کے ملک واپسی کے حوالےسے ایک پریس کانفرنس میں واضح الفاظ میں کہ دیا ہے کہ پاکیستان کسی بھی قسم کی یو این ایچ سی آر کی تجاویز کا پابند نہیں ہے۔
انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان نے ریفیوجی کنونشن پر کبھی بھی دستخط نہیں کیے ہیں اس لئے پاکستان اس کنونشن کا رکن بھی نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان بہن بھائیوں کے لئے جو کچھ بھی کیا ہے وہ ہم نے رضاکارانہ طور پر اور اپنے طور پر کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید واضح کیا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کے لئے اس قسم کی مہمان نوازی کی پیشکش کر کے اپنے حصے سے زیادہ حصہ ڈالا ہے۔ انھوں نے نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اب بھی ان کا خیر مقدم کرتے رہتے ہیں بشرطیکہ ان کے پاسپورٹ پر پاکستان کا ویزا ہونا چاہئے۔ اس کے بعد ان کا گرمجوشی کے ساتھ خیرمقدم کیا جائے گا۔
انھوں مزید کہا کہ اب بھی کافی سارے افغان بہن بھائی پاکستان میں قانونی طریقے اور مکمل دستاویزات کے ساتھ رہتے ہیں، تو ان کے لئے کوئی مشکل نہیں، اور وہ آزادی کے ساتھ پاکستان میں سفر کرسکتے ہیں.