پاکستان کا انڈیا کو ترکی بہ ترکی جواب، انڈین سفارتحانے کے اہلکار کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

Ministry of Foreign Affairs Photo by MOIB
پاکستان وزارت خارجہ کا دفتر۔ فوٹو: وزارت خارجہ کی ویب سائٹ

اسلام آباد: پاکستان نے ہندوستان کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہویے انڈین سفارتحانے کے اہلکار کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستانی حکومت نے ایک مرتبہ پھر ہندوستان کو سخت جواب دیتے ہویے انڈین سفارتحانے کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبروں کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان میدان جنگ میں حالیہ کشیدگی اگر چہ ختم ہوگئی ہے لیکن سفارتی سطح پر یہ اب بھی جاری ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے سفارتی اہلکاروں کو اپنے اپنے ملک سے نکال رہے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال ہندوستان کی جانب سے ایک پاکستانی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا کہا گیا جس کے جواب میں پاکستان نے بھی انڈیا کے سفارتی عملے کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکار کو غیر پشہ ورانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہندوستان کو ان کے اقدامات کا ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، پاکستان

اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق پاکستان کے وزارت خارجہ نے انڈین ناظم الامور کو دفتر حارجہ طلب کرکے اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے ایک دن پہلے ہندوستان کی طرف سے بھی ایک پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پاکستان کی طرف سے شدید ردعمل کے طور انڈیا کے اہلکار کو ملک سے 24 گھنٹوں میں نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں