خرطوم: گزشتہ ہفتے سے افریقی ملک سوڈان میں ملک کی مسلح افواج اور ایک پیرا ملٹری گروپ کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس میں اطلاعات کے مطابق اب تک سو سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
مردان ٹائمز کے افریقی ملک سوڈان میں گزشتہ ہفتے سے جاری لڑائی نے شدت اختیار کرلی ہے اور اس میں اب تک 100 سے زائد افراد جانبحق ہوچکے ہیں۔
مردان ٹائمز کے سوڈان سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مسلسل دھماکوں اور گولیاں چلنے کی آواز سنائی دے رہی ہیں۔
سوڈان میں یہ لڑائی ملک کی فوج اور وہاں پر ایک اور انتہائی طاقت ور اور سریع الحرکت پیرا ملٹری فورس ’رپیڈ ڈپلاومنٹ فورس‘ کے ہو رہی ہے۔ مردان ٹائمز کو جو آخری اطلاعات ملی ہیں ان کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان تین دنوں سے جاری اس لڑائی میں اب تک سو سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ دوسری طرف لڑائی کی وجہ سے گھروں میں محصور لوگوں کو خوراک اور پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سوڈانی فوج اور ریپڈ ڈپلاومنٹ فورس کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری اور گولیاں برسائی ہے اور اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور شہر کے مختلف حصوں سے دھوئیں کے بارل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔