لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرین مزاری کے شوہر ڈاکٹر تابش کا آج انتقال ہوگیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر انتقال کر گئے۔
ڈاکٹرتابش حاضر کے اہلِ خانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹر تابش حاضر کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے 75، بی بلاک، ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر تابش حاضر ایمان حاضر مزاری کے والد اور ماہرِ امراضِ اطفال تھے۔