مظفرآباد: جماعت اسلامی کی صابق امیر عبدالرشیدترابی کو پی ٹی آئی کے کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے پر پارٹی سے نکال دیا گیا
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق امیر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے. وہ ضلع باگ میں جماعت اسلامی کے اہم امیدوار سمجھے جاتے تھے.
عبدالرشید ترابی کے اس فیصلے پر آزاد کشمیر کی جماعت اسلامی نے نہ صرف اس کو پارٹی سے خارج کردی بلکہ اس کی جماعت اسلامی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی ہے. بعد ازاں پاکستان کے جماعت اسلامی کی امیرڈاکٹر خالد محمود نے اس کی بنیادی رکنیت اور ممبرشپ ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا.
عبدالرشید ترابی ایک ایسے وقت میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے ہے جب 25 جولائی کوآزادکشمیر میں الیکشن ہونے والے ہیں.
Menu