امریکی بلینئیر بل گیٹس کو کویتی گلوکارہ کی جانب سے شادی کی پیشکش

Bill gates and shamsul salmi
Photo

کویت سٹی: امریکی کے امیر ترین شخص بل گیٹس کو کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے شادی کی پیشکش کردی.
مردان ٹائمز کو کویت سٹی سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق کویت کی مشہور گلوکارہ شمس السلمی نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو ٹویٹر پر شادی کی ہے.
واضح‌ رہے کہ کچھ دن پہلے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک ٹویٹ کی تھی جس میں اُنھوں نے لکھا تھا کہ دُنیا ممکنہ طور پر مستقبل میں ایک بار پھر چیچک بیماری کا سامنا کرسکتی ہے، اس لئے اس پر تحقیق کے لئے فنڈز درکار ہوں گے.
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے اس ٹویٹ پر کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے اپنی رائے دیے ہوئے لکھا کہ ‘ بل گیٹس کافی سمارٹ شخص ہیں اور وہ موجودہ ڈیجیٹل دور کے چراغ ہیں، ان کے مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں اور معلومات مجھے متاثر کرتی ہیں، لہذا ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں‌بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں.
آخر میں کویتی گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ‘کیا بل گیٹس میری شادی کی پیشکش قبول کریں گے؟’

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں