ہمیں اسلحے کی ضرورت ہے، فلائیٹ کی نہیں، یوکرینی صدر

Ukraine President Volodymyr Zelenskyy 640x480

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انخلاء کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی اور کہا ہے کہ ہمیں اس وقت اسلحے کی ضرورت ہے، فلائیٹ کی نہیں.
مردان ٹائمز کو یوکرین کے دارالخلافے کیف سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اس وقت شہر کی گلیوں میں دست بدست لڑائی کا آغاز ہوگیا ہے. اس حوالے سے یوکرین کی مسلح افواج نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور یوکرین فوج کے ایک بیان کے مطابق "ہم روسی حملوں کو پسپا کرنے کی کوشش کررہے ہیں.
دوسری جانب امریکہ نے یوکرین کی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو یوکرین سے انخلا میں مدد کی پیشکش کی تھی لیکن یوکرین کے صدر نے امریکی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت اسلحے کی ضرورت ہے، فلائیٹ کی نہیں.
اُدھر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ کیف کی نواحی سڑکوں پر گھومتے نظر آرہے ہیں. یوکرین کی صدر نے ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ میڈیا پر یوکرین کے صدر کے حوالے سے جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ میں اپنی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے اور میں خود ملک سے باہر جارہا ہوں”.
انھوں نے سوشل میڈیا پر مزید کہا کہ "میں کہیں نہیں جارہا اور میں یہاں موجود ہوں، ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنی ریاست کا دفاع کریں گے”.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں