کابل: افغانستان کے دو صوبوں ہلمند اور ہرات میں دو بم دھماکے ہوئے جس میں 6 بچوں سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے.
مردان ٹائمز کو کابل سے تازہ ترین خبروں کے مطابق افغانستان کو دو صوبوں ہلمند اور ہرات میں 2 بم دھماکے ہوگئے جس میں اب تک 6 بچوں سمیت 11 افراد شہید ہوگئے ہیں.
مزید تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر ہرات میں کھیل کے ایک بڑے میدان میں بچے کھیل رہے تھے اور اس وقت وہاں پر دو بم دھماکے ہوگئے. اس کے علاوہ وہاں پر 2 اور بم بھی نصب کئے گئے تھے جنھیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا ہے.
مردان ٹائمز کو کابل سے حاصل ہونے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق ہرات میں ایک ہی وقت میں دو بم دھماکوں میں 1 بچہ اور 5 نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں. اس کے علاوہ تین اور لڑکے شدید زخمی ہوگئے ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے. واضح رہے کہ زخمیوں کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے.
صوبہ ہرات کے علاوہ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بھی کھیل کے ایک بڑے میدان میں مارٹر گولہ گرا تھا جس کو ناکارہ سمجھ کر اس کے ساتھ لڑکے کھیل رہے تھے اور اسی دوران یہ مارٹر گولہ ایک زوردار دھماکے سے پھٹ پڑا. اس حادثے میں پانچ بچے جانبحق ہوگئے ہیں. دھماکوں کے بعد طالبان اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں واقعات کے بعد جئے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے.
Menu