گورنر پنجاب عمر چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Omar Cheema Former Governor of ubjab
عمر سرفراز چیمہ، سابقہ گورنر پنجاب، فوٹو: ٹویٹر

لاہور: پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو ڈی نوٹیفائی کرکے ان سے بطور گورنردی گئی سیکورٹی بھی واپس لے لی گئی.
مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کو بطور گورنر دی جانے والی سیکورٹی کو واپس لے لی ہے.
اس سلسلے میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت میں وفاقی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے گورنر عمر چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی۔ اس موقع پر میٹنگ میں موجود کابینہ کے ارکان نے کہا چونکہ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے اختیارات سے تجارز کیا اس لئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کےلیے آئینی طریقہ اختیار کیا گیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق میٹنگ میں‌ کابینہ ڈویژن نے گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اطلاعات کے مطابق کابینہ ڈویژن کے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہےکہ جب تک نیا گورنر تعینات نہ ہوجائے اس وقت تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ قائم مقام گورنرکے فرائض اور امور انجام دیتے رہیں گے۔
مزید اطلاعات کے مطابق سابقہ گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کو بطورگورنر پنجاب دی جانے والی سیکورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ اس موقع پر پولیس ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ پنجاب کے گورنر ہاؤس کے سامنے ایک بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس ررائع نے مزید بتایا کہ ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد اگر سابقہ گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ گورنرہاؤس آئے اور اندر داخل ہونے کی کوشش کرے توانہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں