اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے آنے سے پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی آئی ہے جبکہ اسٹاک بھی مارکیٹ گر رہی ہے. انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک دیوالیہ ہونے کی طرف جارہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو سب سے زیادہ پاکستانی افواج ہٹ ہوگی۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر اس وقت پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہیں کئے تو میں لکھ کر دیتا ہوں کہ پاکستانی فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی. انھوں نے کہا اگر پاکستان کی فوج ہٹ ہوئی تو یوکرین کی طرح پاکستان کا جوہری پروگرام بھی ختم کردیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے مزید کہا کہ ’اگر ایٹمی پروگرام ختم ہوا تو ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے۔ نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان لوگوں کو اقتدار سے نہیں نکلا گیا تو ملک کے جوہری اثاثے چھن جائیں گے۔
گفتگو کے دوران انھوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ آزادی مارچ منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر میں مارچ منسوخ کرنے کا یہ فیصلہ نہیں کرتا تو خانہ جنگی کا خدشہ تھا کیونکہ عوام بہت زیادہ مشتعل تھے۔
Menu