ق لیگ مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار، چوہدری شجاعت حسین کے بھائی نے نئے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

shujaat & pervezilahi 640x480
چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہٰی۔ فوٹو: فائل

گجرات: پاکستان مسلم لیگ (ق) میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

مردان ٹائمز کو ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) میں اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق گجرات میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کے بھاری، چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے اپنا وعدہ ضرور پورا کرینگے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ سالک حسین کا کھبی بھی گجرات کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جو مخالفین ہمارے حلقوں، ضلعوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ اب ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں۔
گجرات میں پریس کانفرنس کے موقع پر ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے سیاسی مخالفین کا دلیری سے مقابلہ کریں گے، جبکہ ہمارے پاس اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں بچاہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں