تھانہ علی بیگ کی حدود میں قتل ہونے والےراجہ وسیم ا عظم کے ملزموں کو چھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک گرفتار نہ کیا جا سکا، جو کہ پولیس کی کارکردگی پرایک سوالیہ نشان ہے.
تفصیلات کے مطابق تھانہ علی بیگ کی حدود میں 18 دسمبر 2021 کو کسی نے فائرنگ کرے قتل کردیا تھا، لیکن چھ ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ملزموں کی گرفتاری عمل میں نہ لانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے. مقتول راجہ وسیم کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ علی بیگ ملزموں کو گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام رہی ہے.
اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق مقتول راجہ وسیم کا بوڑھا والد اور ان کے معصوم بچوں کے سروں کا سہارا خون کے آنسو لئے یتیم پوتوں کے ساتھ سراپا احتجاج راجہ محمد اعظم کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد چار دن کاروائی کے دوران جب SHO ذوہیب طاہر نے ملزموں کو ٹیکنیکل ذرائع سے ٹریس کیا تو SP بھمبر ذوالقرنین سرفراز نے SHO ذوہیب طاہر کا تبادلہ کر دیا. انھوں نے مزید کہا کہ SHO ذوہیب طاہر کا تبادلہ اس لئے کیا گیا تا کہ قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکے.
مقتول کے والد راجہ محمد اعظم نے مزید کہا کہ ایف آئی آر درج ہوئے 6 ماہ گزر گئے لیکن اس کے باوجود ملزمان قانون کی گرفت میں نہ آ سکے اور نہ ہی انصاف فراہم کیا گیا. مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ ہم نے SP بھمبر ذوالقرنین سرفراز کو معتدد مرتبہ بولا ہے کہ ملزمان کے چچا اکاونٹ اوفیسر راجہ شبیر احمد کو شامل تفتیش کرے تو ہمارے قاتل اگلے دن گرفتار ہو سکتے ہے، لیکن متعلقہ SP ذوالقرنین سرفراز کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئ.
انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ہمارے خاندان پر پارٹی کی طرف سے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوا تو ان سب کا ذمہ دار ایس پی بھمبر ذوالقرنین سرفراز اور علی بیگ پولیس ہوگی. مقتول کے والد راجہ محمد اعظم نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ہمیں کوئی تحفظ فرام نہیں کیا جارہا اور مخالفین پارٹی ہمیں دباؤ میں ڈالنے کے لیے ہمارے گھر کے باہر سرعام فائرنگ کر کے چلی جاتی ہے.مقتول کے والد کا مزید کہنا ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں قانون ملزموں کو گرفتار کرنے کے بجائے ہمیں نظر بند کیا جاتا ہے.
مقتول کے والد، راجہ محمد اعظم نے چیف جسٹس آزاد کشمیر اور IG آزاد کشمیر امیر احمد شیخ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہماری تفتیش آزاد کشمیر کے کسی نہایت قابل اور ایماندار ایس پی کے ہوالے کی جاۓ تاکہ معصوم بچوں کے مقتول باپ کو انصاف دلانے اور قاتلوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جاۓ. راجہ محمد اعظم جو کہ اس وقت یتیم اورمعصوم بچوں کا واحد سہارا ہے اس وقت انصاف حاصل کرنے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، اور چیف جسٹس آف آزاد کشمیر اورIG آزاد کشمیر امیر احمد شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے.
Menu